(رائٹر) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو وزیر خارجہ رہنے کے دوران ذاتی ای میل کا استعمال کرنے کے الزام میں صدارتی عہدہ کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو جیل بھیجیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے کل کہا کہ وہ ای میل سے
متعلق معاملات کی تحقیقات کیلئے خصوصی وکیل کی تقرری کریں گے کیونکہ محترمہ کلنٹن نے سال 2009 سے 2013 کے درمیان صدر براک اوباما کی اہم سفارتکار رہنے کے دوران ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا تھا۔
انہوں نے ٹاؤن ہال مباحثہ کے دوران محترمہ کلنٹن کو کہا، ’آپ کو خود پر شرم آنی چاہیے‘۔